سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز فائنل ، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے
فہد شبیر اتوار 8 جولائی 2018 12:34
(جاری ہے)
پہلے باہمی مقابلے میں کینگروز نے گرین شرٹس کو تینوں شعبوں میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی،سٹین لیک نے بیٹنگ کو تہس نہس کیا تو بولرز ایرون فنچ کے سامنے بے اثر نظر آئے۔دوسرے میچ میں سرفراز الیون نے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی،فخرزمان نے سٹین لیک کے حربے ناکام بنائے، آصف علی سمیت دیگر بیٹسمینوں نے بھی بہتر ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا،بولرز میں شاہین آفریدی نے ایرون فنچ سمیت پاور ہٹرز کو قابو کرتے ہوئے پاکستان کیلیے آسان فتح کا راستہ بنا دیا،اس فتح کی بدولت گرین شرٹس نے اعتماد کی بحالی کے ساتھ عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی۔
ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔سہ فریقی سیریز میں اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور حارث سہیل کی ناکامی کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر صاحبزادہ فرحان پر انحصار کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انتہائی اہم میچ میں ڈیبیو کرایا جارہا ہے ۔چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے، وہ پاکستان سپر لیگ کے 5 میچوں میں 91 رنز بنا پائے تھے۔ہفتہ بھر میچز جاری رہنے کی وجہ سے پچ کے سلو اور سپنرز کیلئے سازگار ہونے کی توقع ہو رہی ہے،اس صورتحال میں لیگ سپنر شاداب خان کے ساتھ تجربہ کار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی باﺅلنگ بھی اہم ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.