ْمحمد عامر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی بائولر بن گئے

اتوار 8 جولائی 2018 15:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں سٹوئنس کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 50 ویں وکٹ حاصل کی، عامر نے 41 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل شاہد آفریدی، عمرگل، سعید اجمل، سہیل تنویر اور محمد حفیظ بھی 50 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 98 وکٹیں لے رکھی ہیں، عمرگل اور سعید اجمل نے 85، 85، سہیل تنویر نے 54 اور محمد حفیظ نے 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :