عجمان: بدبخت شوہر نے اپنی جیون ساتھی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
مفرور ملزم کو گھناؤنے عمل پر چھے ماہ قید اور جرمانے کی سزا
محمد عرفان منگل 10 جولائی 2018 15:03
(جاری ہے)
اُس کے لیے یہی اچھا ہو گا کہ وہ اُس کے ناجائز تعلقات کو قبول کر کے اپنا منہ بند ہی رکھے۔ تاہم چند روز بعد بیوی کو پتا چلا کہ جس روز جھگڑا ہوا تھا ‘ نشے میں دُھت ملزم نے اُسی روز بیوی کا موبائل پکڑ کر اُس کی برہنہ تصاویر اپنی گرل فرینڈ کو بھجوا دی تھیں۔
خاتون کے مطابق خاوند نے اپنی بیوی سے زبرستی موبائل فون لے کر اُس میں ایک نیا سم کارڈ ڈال کر اُس سے فون پر بات کی تھی۔ بعد میں خاتون نے اپنے موبائل فون کے ریکارڈ میں محفوظ اپنے خاوند اور اُس کی محبوبہ کی گفتگو پڑھی تو اُس پر انکشاف ہوا کہ بے شرم خاوند نے اپنی گرل فرینڈکو واٹس ایپ اور آئی ایم او کے ذریعے اُس کی تصاویر پوسٹ کر دی تھیں۔ خاتون کے مطابق ’’اس انکشاف پر جب میں نے اپنے خاوند سے جھگڑا کیا تو اُس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ میں کسی طرح اپنے بچوں سمیت گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور اپنے اک رشتہ دار سے رابطہ کر کے اُسے ساری صورتِ حال سے آگاہ کیا اور رات اُس کے گھر پر ہی بِتائی۔ میرے رشتہ دار نے کوشش کی کہ میں اور میرا خاوند اس معاملے پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں مگر وہ اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ اس کے بعد ایک بار اُس نے مجھے سوشل میڈیا پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے مغلظات سے بھی نوازا۔ مفرور ملزم تمام تر عدالتی کارروائی کے دوران غیر حاضر رہا۔ عدالت نے ملزم کی مفروری کے دوران ہی اُسے سزا اور جرمانے کا حکم سُنایا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.