ڈچ فضائی کمپنی ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دیگی

منگل 10 جولائی 2018 17:00

ڈچ فضائی کمپنی ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دیگی
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) ڈچ فضائی کمپنی (کے ایل ایم)نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دیگی،فضائی کمپنی نے ایران کیلئے پر وازیں بند کرنے کی مزید کوئی تفصیل جا ری نہیں کی ۔ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ وہ رواں سال ستمبر سے تہران کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح رہے کہ یورپی ملک ہالینڈ کی فضائی کمپنی2013ء میں بھی ایران کے لیے اپنی پروازیں روک چکی ہے تاہم امریکا اور یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 2016ء میں ایک بار پھراس نے تہران کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :