میئر کراچی وسیم اختر سے امریکہ کی قونصل جنرل جون واگنر کی ملاقات

منگل 10 جولائی 2018 23:39

میئر کراچی وسیم اختر سے امریکہ کی قونصل جنرل جون واگنر کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) میئر کراچی وسیم اختر سے امریکہ کی قونصل جنرل JoAnne Wagnerنے ان کے دفتر میں ملاقات کی، میئر کراچی نے امریکی قونصل جنرل کی تعیناتی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور امریکی قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے امور اور فرائض کے بارے میں آگاہ کیا،میئر کراچی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، کراچی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انفراسٹرکچر ‘ صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک مشترکہ طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا، بعدازاں امریکی قونصل جنرل نے کے ایم سی بلڈنگ میں واقع تاریخی کونسل ہال کا بھی دورہ کیا اور وہاں کونسل اجلاس کے انعقاد کے لئے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم نے امریکی قونصل جنرل کو کے ایم سی کونسل کے ارکان کی تعداد اور کونسل کے ذمے دیگر مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ دی ، میئر کراچی وسیم اختر نے امریکی قونصل جنرل JoAnne Wagner کو ان کے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے کی یادگار کے طور پر شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :