حضرت بابا لعل شاہ صاحب قلندر بیابانی کے 51ویں عرس کی سالانہ تقریبات کا آغاز ہو گیا

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) حضرت بابا لعل شاہ صاحب قلندر بیابانی کے 51ویں عرس کی سالانہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جو 11جولائی سے اٹھارہ جولائی تک جاری رہیں گی ،عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرس کے دوران زائرین کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے حضر ت پیر الحاج علی رضاء کاظمی نے کہا کہ ملک کے طول عرض سے آنے والے زائرین اور مریدین کو عرس کی تقریبات میں شامل ہونے کے لئے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا ، گاڑیوں کے لئے مخصوص پارکنگ کا انتظام کیا گیاہے ، انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ماہ رمضان میں عرس کی تقریبات کو اس لئے موخر کیا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں مریدین اور زائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری اور سفری مشکلات کاسامنہ نہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہا کہ تمام مریدین اور زائرین کوہدایت کی کہ وہ مزار کے تقدس اورضابطہ اخلاق کی سختی سے پاسداری کو یقینی بنائیں عرس کی ابتدائی تقریبات میں آج بابالعل شاہ قلند ر کے مزار کو باقاعدہ غسل دیاگیا اور چادر پوشی بھی کی گئی ،حضر ت پیر الحاج علی رضاء کاظمی نے کہا کہ مریدین اور زائرین کو دوران عرس اگر کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ان کے ساتھ رابطہ میں ہیں، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ علاقہ میں گندگی نہ پھیلائیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیںانہوں نے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک مری سے بھی اس روڈ پر خصوصی نفری تعینات کرنے اور ٹریفک کو بلا تعطل جاری رکھنے کی اپیل کی اورمزید براں یہ بھی کہا کہ علاقہ پولیس منشیات فروشوں اورامن و امان کو تقصان پہنچے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائے جس کے لئے دربار کی انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی ،پیر الحاج علی رضاء کاظمی نے کہا کہ محکمہ واپڈا بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنائے تاکہ آنے والے زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنہ نہ کرنا پڑے انہوںنے کہا کہ 18 جولائی بروز بدھ بعداز نماز عصر اختتامی دعاء کی جائے جس میں تما م زائرین اپنے مرشد سید بابا لعل شاہ کے مزار پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے تاکہ اس روح پرور روحانی اجتماع سے فیضیاب ہوسکیں انہوں نے یقین دلایا کہ میں آنے والے مہمانوں کی مہان نوازی میں تمام ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔