پشاوریکہ توت میں خودکش دھماکہ،اے این پی کے امیدوارہارون بلورسمیت پانچ افرادشہید

،20سے زائدافرادزخمی، بیشترکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ہسپتال انتظامیہ

بدھ 11 جولائی 2018 01:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پشاورکے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارنرمیٹنگ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہیدبشیربلورکے فرزند اور پی کی78کے امیدواربیرسٹر ہارون بلور سمیت پانچ افرادشہید ہوگئے دھماکے میں20سے زائد افرادززخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق ہارون بلوریکہ توت کے علاقہ میں کارنر میٹنگ کیلئے آرہے تھے جونہی وہ پہنچے اس دوران کارکنوں نے انکاوالہانہ استقبال کیا اور آتش بازی کی گئی اسی اثناء خودکش حملہ آورنے ہارون بلور کے قریب پہنچ کر خودکودھماکے سے اڑادیاجسکے نتیجے میں ہارون بلورسمیت پانچ افرادجاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے، بم ڈسپوزل سکواڈکے مطابق دھماکہ خودکش تھا اورخودکش حملہ آورکے اعضاء اور دیگرشواہداکٹھے کرلئے گئے ہیںدھماکے کے فوراًبعدپولیس اوردیگرامدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا، جسکے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ اور بلورخاندان نے ہارون بلورکی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیو ںمیں بیشترکی حالت تشویشناک ہے اس لئے ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ہے۔ہارون بلورکی شہادت کے بعد اے این پی کے کارکن انتہائی مشتعل ہوگئے اورانہوں نے ہسپتال میں شدیدتوڑپھوڑبھی کی۔ واضح رہے کہ ہارون بلورشہیدکے والدبشیربلور کوبھی 2012ء میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہیدکیاگیاتھا ۔