ایف ایف سی کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے سال کی بہترین کمپنی ہونے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ جولائی 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) بہترین سرمایہ کاری اور ٹیکس معمولات کی شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف ایف سی کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے سال کی بہترین کمپنی ہونے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے یہ ایوارڈ کمپنی سیکرٹری بریگیڈئر (ر) اشفاق احمد ستارہ امتیاز (ملٹری) نے وصول کیا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے سالانہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد آزربائیجان کے شہر باکو میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) اشفاق احمد ستارہ امتیاز (ملٹری)، کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی ایف ایف سی کی پہچان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارپوریٹ گوررننس کی بیناد پر پہلے بھی ایف ایف سی مختلف ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے جو کہ ہماری کارکردگی میں تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایف ایف سی کو مسلسل چھٹی مرتبہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔