میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے،ماہرین

بدھ 11 جولائی 2018 17:04

سلانوالی۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) طبی ماہرین کے مطا بق میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے، جس کے پتے اوربیج بطور دوا بھی انتہائی موثر ہیں، میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دورکرنے کیلئے اکثر اوبٹنوںمیںاستعما ل کئے جاتے ہیں، میتھی کے بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم دو با ر ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال لمبے اورگرنا بند ہوجاتے ہیں، یہ پیٹ کے چھوٹے کیڑوں کو مارتی ہے جبکہ ہاضمہ بھی درست کرتی ہے، بلغمی مجاز والوں کیلئے میتھی بہت مفید ہے جو انتوں کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہوتو میتھی کو سفو ف گڑ ملا کر صبح شا م 5گرام پانی کے ساتھ کھانے سے نہ صرف دائمی قبض دورہو گی بلکہ جگر کوبھی طاقت ملے گی، میتھی شوگر میں بہت مفید ہے اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے 10گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریں، زیابیطس کے علاج میں میتھی کو انتہائی موثر پایا گیا ہے، میتھی کے بیج رو زا نہ 20گرام دردرے پیس کر کھا نے سے صرف 10دن کے اندر ہی پیشاب اورخون میں شکر کی مقدار کم ہوجاتی ہے، شوگرکے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100گرام روزانہ تک بھی کیاجاسکتا ہے، اس سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یہ کسی سبزی میں ملا کربھی استعمال ہوسکتے ہیں ا س کے استعمال کے کوئی مضراثرات نہیں ۔

متعلقہ عنوان :