امریکا اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے ،ْ

پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا جائزہ بھی شامل ہوگا ،ْغیر ملکی میڈیا

بدھ 11 جولائی 2018 17:04

امریکا اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے ،ْ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکا اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان پالیسی کا وسیع ترجائزہ اگلے چند ماہ میں شروع کیاجاسکتاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں پیش رفت میں کمی پرکئی مرتبہ مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجوزہ جائزے میں موجودہ حکمت عملی کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیاجائیگا۔