ٹیکس کا بہتر نظام قوموں کی خوشحالی کی ضمانت ہے،مفتاح اسماعیل

بدھ 11 جولائی 2018 22:45

ٹیکس کا بہتر نظام قوموں کی خوشحالی کی ضمانت ہے،مفتاح اسماعیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر،اُمیدواربرائے این اے 244،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے ٹیکس کے نظام اور طریقہ کارپر اپنے حلقے میں ووٹر وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکسوں میں اصلاحات کرکے لوگوں کوریلیف دینے کے ساتھ حکومت کی معاشی کارکردگی کوبہتر بنایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اللهکے فضل وکرم سے جب موقع ملا تو میں نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے ایک ایسا بجٹ بنایا جسے لوگوں نے پاکستان کی تاریخ کا بہترین بجٹ قراردیا جس میں سب سے زیادہ ریلیف تنخواہ دارکودیااور ایک لاکھ کی تنخواہ حاصل کرنے والوں کوٹیکس سے مستثنیٰ قراردیا۔

جس سے تنخواہ دارطبقے کوبہت فائدہ ہوا۔دولاکھ تک تنخواہ حاصل کرنے والوں پر صرف 5فیصد ٹیکس عائد کیا ۔

(جاری ہے)

ٹیکس کی شرح کو30فیصد سے کم کرکے 15فیصد کی شرح تک لائے۔انہوںنے کہاکہ اللهنے مجھے موقع دیااور میں نے عوام کو ریلیف پہنچایا اور ایک مثال قائم کی جوسب کے سامنے ہے ،میں نے اپنے بین الاقوامی تجربات کوبروئے کارلاکر بہترین ٹیکس اصلاحات نافذکیں ۔اگر اللهنے پھر موقع دیا تو ٹیکسوں کاایک قابل قبول نظام قائم کریں گے جو ایک عام آدمی کے لیے بھی قابل قبول ہو۔پاکستان کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانا میرے منشورکاحصہ ہے اور ٹیکس کے طریقہ کارکوبہتر سے بہتر بناکر ترقی کی منزل کی جانب بڑھا جاسکتا ہے۔#