حیدرآباد، پشاور خودکش حملہ ملک کو غیر مستحکم کرنے اور انتخابی عمل معطل کرنے کی سازش ہے، امتیاز علی آرائیں

بدھ 11 جولائی 2018 23:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) پشاور خودکش حملہ ملک کو غیر مستحکم کرنے اور انتخابی عمل معطل کرنے کی سازش ہے،ملک دشمن قوتیں بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،سیکورٹی ادارے ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات امتیاز علی آرائیں،انجینئر مدد علی آرائیں ،محمد علیم آرائیں ایڈوکیٹ،حاجی نذیر احمد آرائیں نے پشاور کے علاقے یکہ قوت میں اے،این ،پی کے انتخابی جلسے میں خودحملے کے نتیجے میں اے ،این،پی کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 14افراد کی شہادت اور 50سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر دکھ،افسوس شہداء کی مغفرت اور ورثاسے تعزیت کا اظہار اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب وطن عزیز میں 13روز بعد عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں ایک سیاسی پارٹی کے جلسے پر خود کش حملہ انتخابی عمل کو متاثر اور معطل کرنے کی سازش کا حصہ ہوسکتا ہے ملک دشمن عناصر وطن عزیز میںمعاشی، جمہوری نظام اور امن وامان کے حوالے سے استحکام نہیں دیکھنا چاہتے وہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے گھناؤنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے قوم کے حوصلے بلند ہیں سیکورٹی ادارے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپورکاروائی کریں ۔