بابا لعل حسین شاہ قلندر بیابانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بابا لعل حسین شاہ قلندر بیابانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز مری پولیس کی طرف سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے ماضی میں عرس کی تقریبات کے آغاز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کئے جانے کے ساتھ ساتھ گدی نشینوں کو بھی خصوصی سکیورٹی فراہم کی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ تقریبات کے آغاز پر پولیس کی عدم دلچسپی اور غفلت سے عرس تقریبات کیلئے سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے برابر ہیں مریدین اور زائرین نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :