Live Updates

نیب نے نواز اورمریم کو جیل پہنچانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر کا انتظام کرلیا

ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا

جمعرات 12 جولائی 2018 13:42

نیب نے نواز اورمریم کو جیل پہنچانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر کا انتظام کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل جمعہ کو وطن واپسی پر گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا، ذرائع کے مطابق دونوں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئیگا۔نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، اسی میں انہیں جیل لے جایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ہیلی کاپٹرز کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے لیے مختص ہیلی کاپٹر دے دئیے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات