Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کی نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف درخواست کے ساتھ احتساب عدالت کے فیصلے کی نقول لف کرنے کی ہدایت

جمعرات 12 جولائی 2018 17:37

لاہور ہائیکورٹ کی نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف ..
لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کیخلاف درخواست پر احتساب عدالت کے فیصلے کی نقول کو درخواست کیساتھ لف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، عدالت نے نشاندہی کی کہ درخواست کے ساتھ احتساب عدالت کا فیصلہ نہیں لگایا اور ہدایت کی کہ درخواست کے ساتھ عدالت کا فیصلہ بھی لف کیا جائے، درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہو چکا ہے، اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین میں18 ویں ترمیم کے نیب آرڈیننس کا وجود ختم ہوچکا ہے اور اس بارے میں درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کے قانون کا وجود ختم ہونیکی وجہ سے نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کو اس قانون کے تحت دی جانے والی سزا پر عمل درآمد کو روکا جائے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات