Live Updates

سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں مدد کی جائے گی،

ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا،مریم نواز کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 18:29

سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں مدد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں مدد کی جائے گی، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈائون شروع ہوگیا ہے، سزادینے کے بعد بھی یہ کررہے ہین تو تو مان پس وہ ہارچکے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں۔

اپیلوں میں میں مدد کی جائے گی، نواز شریف اپنے سپورٹرز کو عدم تشدد کا پیغام دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور نے جھکنے سے انکار کردیا ہے، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے، فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین سامنے آئیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات