نوشہروفیروز ،ٹریفک حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دوزخمی

جمعرات 12 جولائی 2018 19:58

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) دوٹریفک حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دوزخمی ، قومی شاہراہ پرپہلا حادثہ بلوچ پیٹرول پمپ ہالانی کے مقام پر پیش آیا جب ٹرالرنمبرTUB-241 کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار30سالہ نوجوان عبداللہ نانگورجاں بحق ،غلام ہادی اورمحمد حسن نانگور شدیدزخمی ہوئے جنہیں پہلے ہالانی اور وہاں سے نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا،ہالانی پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمیوں کا تعلق گائوں مولیڈنو نانگورسے ہے،ٹرالرکو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کررہی ہے،دوسرا حادثہ دادو، مورو روڑ پرالمدینہ پیٹرول پمپ کے مقام پر پیش آیا جب ٹرالر کی زدمیں آکرمنیر بھٹو جاں بحق ہوگیا،جاں بحق نوجوان کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے دادو،مورو سڑک بند کردی ،پولیس کے مطابق مظاہرین سے مذاکرات بعد احتجاج ختم کرایااور سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بحال کرادیاہے۔