جندروٹ روڈ پر پتنیاڑا کے مقام پر مسافر وین پر مٹی کا تودہ گر گیا ،ْ پانچ افراد جاں بحق ،ْ تین زخمی

جمعرات 12 جولائی 2018 21:25

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) آزاد کشمیر کے سیکٹر نکیال میں جندروٹ روڈ پر پتنیاڑا کے مقام پر مسافر وین پر مٹی کا تودہ گر گیاجس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آخری اطلاعات تک حادثہ کا شکار وین میں پھنسے مسافر کو نکالنے کا عمل جاری تھا ۔

متعلقہ عنوان :