لاہور ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف کیانی کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق فوجی افسران کی درخواست پر جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے خلاف کاروائی کی جائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 20:37

لاہور ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف کیانی کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء ) :لاہور ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف کیانی کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق فوجی افسران کی درخواست پر جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے خلاف کاروائی کی جائے۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے خلاف فوج کے سابق کرنل انعام الرحیم نے لاہور ہائیکورٹ می پٹیشن دائرکی۔

انہوں نے عدالت ست استدعا کی کہ وہ ایک میڈیکل فراڈ کی تحقیقات کریں جو سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے دور میں سامنے آیا۔اس فراڈ کے تحت آرمی کی جانب سے قائم کردہ ایک قانونی میڈیکل ڈپو کو نہ صرف تحلیل کردیا گیا تھا بلکہ اس کے علاوہ اس دور میں غیر معیاری ادویات بھی بنائی گئی تھیں جبکہ سپلائی کے معاملات بھی شفاف نہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے استدعاکی کہ کہ اس سارے معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ان کا آڈٹ کیا جائے۔پہلے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی پٹیشن کو اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا تھا جس پر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے لاہور ہائیکورٹ رجسٹری کے اس فیصلے کو چیلنج کردیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس اپیل کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے اس معاملے کو عدالت میں فکس کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔درخواست کنندہ نے اس درخواست میں وزارت دفاع ،سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اطہر کو فریق بنایا گیا ہے۔