اسرائیلی فورسز کے شام میں تین فوجی اہداف پر فضائی حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 12 جولائی 2018 23:26

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) اسرائیلی فورسز نے اپنی فضائی حدود میں شامی ڈرون کے داخلے کے ردعمل میں شام میں تین فوجی اہداف کو نشانہ بنایا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی ڈرون کی اسرائیلی حدود کی خلاف ورزی کے ردعمل میں ہماری فورسز نے شام میں تین فوجی چوکیوں پر حملے کئے ہیں ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے شامی ڈرون طیارہ اپنی حدود میں مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا

متعلقہ عنوان :