سپریم کورٹ میں بینک ملازمین کی پینشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ‘

پنشنرز کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر بنکوں سے رپورٹ طلب

جمعہ 13 جولائی 2018 15:54

سپریم کورٹ میں بینک ملازمین کی پینشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے بینک ملازمین کی پینشن کے حوالے سے کیس میں پنشنرز کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر بنکوں سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے ۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریٹائر ملازمین کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ یوبی ایل ملازمین کی پینشن کی درخواستوں پر حکم جاری ہو نے کے باوجود بینکوں کی جانب سے عمل نہیں ہوا۔

جس پرچیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بینک اور پنشنرز کے وکلاء مل بیٹھ کر فہرست بنائیں، اور معاملے کا حل نکالیں، اگر پنشنرز کو پینشن نہیں مل رہی تو یہ بہت بدقسمتی ہے ، ملازمین کی پینشن کے ذمہ دار متعلقہ بینک ہیں۔ سماعت کے دوران اے بی ایل کے چیف ایچ آر آفیسر نے سماعت کے دوران عدالت کویقین دہانی کرائی کہ ان کاادارہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل کرے گا ۔ بعدازاںسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔