Live Updates

نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پررکھنے کیلئے وزیراعظم کو سفارش ارسال

نوازشریف ، مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش نگراں وزیراعظم کوبھجوادی ہے ،ْ کابینہ آئندہ اجلاس میں دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کریگی ،نگراں وزیرداخلہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) نگراں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سفارشات نگراں وزیراعظم کو بھجوا دیں ،کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کریگی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیر داخلہ اعظم خان کی زیرصدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکا نام ای سی ایل پر رکھنے کے لیے سفارشات نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کوبھجوادی ہیں اور کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کریگی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات