چین، شدید بارشوں اور سیلاب نے ریولے اور روڈ ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) چین کے صوبہ سنکیانگ میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ریلوے اور روڈ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ چینی ریاستی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے ریلوے اور سڑک پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش اور طوفان سے چین میں تباہی پھیل رہی ہیں، بڑے دریا کے ساتھ سیلاب پلوں کو تباہ کرنے، سڑکوں اور ریلوے کے نظام کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ ٹریفک حادثات بھی ہوئے ہیں۔ریاستی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حالیہ بارشوں کیباعث ہزارہ افراد کو نکالنے کے لئے مجبور کیا ہے۔چین کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ کچھ علاقوں میں بارش فی گھنٹہ 80 ملی میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔