دھونی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 کیچز تھامنے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے چوتھے وکٹ کیپر بن گئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:10

دھونی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 کیچز تھامنے والے بھارت کے پہلے اور ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے کیچز کی تیسری سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے چوتھے وکٹ کیپر ہیں، انہوں نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جوز بٹلر کا کیچ تھام کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور جنوبی افریقہ کے مارک بائوچر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، گلکرسٹ 417 کیچز تھام کر پہلے، بائوچر 402 کیچز تھام کر دوسرے اور سنگاکارا 383 کیچز تھام کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔