ہالی ووڈفلم’’دی میگ‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم رواں برس10اگست کو وارنر بروس پکچرز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) خوف اور دہشت کی علامت تصور کی جانے والے دیوہیکل شار ک کی دہشت پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم’’دی میگ‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔ہدایت کار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

خوفناک شارک کی نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔کولن وِلسن اوربیلے ایوری کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوز ہے جس کی کاسٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوہ? گر ہو رہے ہیں جبکہ روبی روز،ریئن وِلسن ،رابرٹ ٹیلر،کلف کرٹس،بِنگ بِنگ لِی ،پیج کینیڈی سمیت دیگر کئی فنکار اہم کردروں میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی خوف اور دہشت سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں برس10اگست کو وارنر بروس پکچرز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :