مدھوبالاکی طرح خود کو منوانا چاہتی ہوں، جھانوی

اتوار 15 جولائی 2018 13:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) اداکارہ سری دیوی کی 21 سالہ بیٹی جھانوی کپور جلد ہی اپنی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔جھانوی کپور کی اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔

(جاری ہے)

جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ وہ اپنی محنت اور کام سے شناخت بنائیں گی۔ اب انہوں نے اپنی والدہ کی بجائے بالی وڈ کی ماضی کی خوبصورت اور بہترین اداکارائو ں کی طرح اداکاری میں نام کمانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جھانوی نے کہا کہ وہ اسکرین پر مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح مسحور کن اداکاری کر کے خود کو منوانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :