پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروںکی جانب سے بڑے پیمانے پر سودے کئے جانے کا امکا ن ہے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
مینو فیکچررز ،ایکسپورٹرز مختلف مدوں میں بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کر کے بد حال ہو چکے ہیں ،مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے لطیف ملک کی زیر صدارت اجلاس میں ایسوسی ایشن کے انتخابات ،نمائش کی تیاریوں ،غیر ملکی خریداروں سے رابطوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا
اتوار 15 جولائی 2018 14:20
(جاری ہے)
شرکاء نے ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات ، اکتوبر میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاروں کیلئے پیشرفت ،غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے رابطوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔
اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے کردار اور تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر پاکستان کی بقاء کو خطرات لا حق رہیںگے۔ خطے میں پاکستان واحد ملک ہے جس کی برآمدات بڑھنے کی بجائے نیچے آرہی ہیں لیکن بد قسمتی سے اس کی وجوہات کا تعین کر کے اس کے تدارک کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک برآمدات نہیں بڑھائی جائیں گی ہماری معیشت ترقی نہیں کر سکتی اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے از سر نو پالیسی تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز مختلف مدوں میں بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کر کے بد حال ہو چکے ہیں اور اب مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔اس سے پہلے کہ برآمدات کا سارا ڈھانچہ زمین بوس ہو جائے ہوش کے ناخن لئے جائیں ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے تفویض کی گئی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی اپنی اپنی رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.