نکاراگوا میں کلیسا پر حملہ،2 افراد ہلاک

اتوار 15 جولائی 2018 14:50

مانا گوا ۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں حکومتی دستوں کی جانب سے 1 کلیسا پر مبینہ حملے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

چرچ انتظامیہ کے مطابق کچھ صحافی، مذہبی شخصیات اور کم از کم 60 طلبہ نے حکومت کے حامیوں کے حملوں سے بچنے کی خاطر چرچ میں پناہ لے رکھی تھی۔ بعد ازاں حالات اتنے بگڑ گئے کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں نے کلیسا پر شدید فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک ہو گئے۔ نکاراگوا میں مجوزہ اصلاحات کے حکومتی منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین صدر ڈینیئل اورٹیگا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :