الیکشن 2018، راولپنڈی و چکلالہ کینٹ میں تمام ترقیاتی سکیموں پرکام روک دیا گیا

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز نے منظور شدہ ترقیاتی سکیموں پر 25جولائی تک کام روک دیا ۔تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کینٹ بورڈ نے حالیہ ماہانہ اجلاس میں 210رہا ئشی اور 17کمر شل نقشہ جا ت کی منظو ری دی ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کے ذاتی اور ان کے اہلخانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی منظوری ،کینٹ میں واٹر سپلائی کے نظام کی بہتری کے لیے واٹر سپلائی کی مختلف مشینری کی مر مت کی منظو ری بھی دی گئی ہے ۔

ترجمان نے بتایاکہ عدا لت عظمی /الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے مختلف تر قیا تی کا مو ں کو ملتوی کیا گیا ہے جو کہ عا م انتخا با ت 2018کی تکمیل کے بعد عمل میں لا یا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی منتخب ممبران سے نئے مالی سال 2018-19کے لیے ترقیاتی ا سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کینٹ نوید نواز نے اے پی پی کو بتایاکہ چکلالہ کینٹ بورڈ نے تمام منتخب ممبران سے اپنے اپنے علاقہ جات میں مجوزہ ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات مانگی ہیں تاکہ یہ ترقیاتی ا سکیمیں مالی سال 2018-19 میں پایہ تکمیل تک پہنچائی جا سکیں ۔

ایڈیشنل سی ای او نے اے پی پی کو بتایاکہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے احکامات کی روشنی میں ان ترقیاتی سکیموں پرکام کی شروعات 25جولائی کے بعد کی جائے گی ۔