کابل ،وزارت دیہی ترقی و بحالی کی عمارت کے گیٹ کے باہر بم دھماکہ ،6افراد جاں بحق ،متعدد افراد خمی

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) افغان دارالحکومت کابل میں وزارت دیہی ترقی و بحالی کی عمارت کے گیٹ کے باہر بم دھماکہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوںمیں دو فرانسیسی شہری بھی بتائے جاتے ہیں۔اتوار کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے ایک زوردار دھماکہ اٴْس وقت ہوا جب دفتر کے ملازمین چھٹی کرکے جارہے تھے۔

وزارت کے ترجمان فریدون ازہند کے مطابق ضلع دارالامان میںواقع افغان وزارت دیہی ترقی و بحالی کی عمارت کے مین گیٹ کے سامنے خودکش بمبار نے خود کواٴْڑادیا جس کی زدمیںآکروزارت کے متعددملازمین ہلاک و زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا جو وزارت کی عمارت کے گیٹ کے قریب ہوا ۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ابتدائی طورپر دھماکہ میں6 افراد کی ہلاکت اور 6 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں دو فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ کا امکان ہے۔دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔یادرہے کہ تقریباً ایک ماہ پہلے بھی اسی عمارت کے باہر دھماکہ ہوا تھا جسمیں15 سے زائدافراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ادھرصوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں ایک خودکش بمبار کو پولیس نے چیک پوسٹ پر روک کر دھماکہ کرنے سے قبل ہی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔