بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میٹرک کے نتائج کا اعلان 21جولائی کوکرے گا

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ساہیوال۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میٹرک 2018ء کے نتائج کا اعلان 21جولائی کوکرے گا ۔ طلباء وطالبات یہ نتائج صبح 10بجے کے بعد بورڈ کی ویب سائٹ یا 800292پر ایس ایم ایس کرکے بھی معلوم کر سکتے ہیں ۔ یہ بات کنٹرولر بورڈ ڈاکٹر حافظ فداحسین نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 21جولائی کو رزلٹ کے اعلان کا فیصلہ عام انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور ساہیوال بورڈ نتائج کے بروقت اعلان کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہاہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ میٹرک 2018کے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان بورڈ کی چیئرپرسن اورکمشنر ساہیوال ڈاکٹر فرح مسعود 20جولائی کو شام 6بجے چیئرپرسن آفس میں کریں گی ۔