جامعہ کراچی: ایم بی اے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم 31 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے (ایوننگ پروگرام) جن میں ایم بی ای(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ ) مارکیٹنگ ،ایچ آرایم،فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس،اسلامک بینکنگ، سپلائی چین مینجمنٹ اور پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ شامل ہیں میں داخلوںکے لئے فارم 31 جولائی 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے 1000/= روپے کے عوض جمع کرائے جاسکتے ہیں۔فارم یوبی ایل مین کیمپس برانچ جامعہ کراچی کے علاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی ہائوس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار05 اگست 2018 ء کو کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :