سیدعطاء المہیمن بخاری کی سانحہ مستونگ اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سیدعطاء المہیمن بخاری نے سانحہ مستونگ اورسانحہ بنوںپرانتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے اندوہناک واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دہشتگردی کرنے والے مسلمان توکجاانسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ اللہ کرے الیکشن خیریت سے گزرجائے ، محمدنوازشریف اوردیگر کوسزائیںاورن لیگی قیادت پردہشت گردی کے مقدموںکے حوالے سے انہوںنے کہاکہ حکمرانوںاورسیاستدانوںکواس سے عبرت پکڑنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ ختم نبوت والے حلف نامے میں صرف مسلم لیگ نہیںتحریک انصاف بھی برابرکی شریک ہے ۔