متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 15 جولائی 2018 20:30

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی اللہ والا چوک سے نکالی گئی جو ڈی سی چوک سے ہوتی ہوئی غریب آباد چوک پہنچی اور پھر وہاں سے ٹنڈوباگو روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے ضلع صدر اور امیدوار پی ایس 74 سید داؤد شاہ کی قیادت میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پر سوار ریلی کے شرکا نے بدین اور ٹنڈوباگو کے مختلف علائقوں کا گشت کیا ریلی میںایم ایم اے کے امیدوار این اے 229 مولانا محمد عسی سمون این اے 230 فتح محمد مہری امیدوار پی ایس 72 ٹنڈوباگو عبدالواحد فاروقی پی ایس 73 بدین کے امیدوار اللہ بخش نوتیار کے علاوہ ایم ایم اے کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔