ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کونسلر سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

اوکاڑہ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کونسلر سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ کی حدود اور قومی اسمبلی کے حلقہ NA141اور PP184میں امیدوار برائے قومی اسمبلی سید گلزار سبطین اور رضاعلی گیلانی کی ٹیکسی اسٹینڈ پر آمد کے موقع پرکونسلر قمرالزمان ایوب محمد طارق علی زمان وغیرہ سمیت 16افراد آتش بازی کامظاہرہ کر رہے تھے کہ تھانہ شیر گڑھ کو اطلاع ہوگئی، شیر گڑھ پولیس نے چھ نامزدجبکہ دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔