چکوال،راجہ طارق افضل کالس لنڈی پٹی کی پسندیدہ شخصیت قرار

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

ْ چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) راجہ طارق افضل کالس لنڈی پٹی کی پسندیدہ شخصیت قرار۔سوشل میڈیا اور اخبارات کی زینت راجہ طارق افضل کالس کی سادگی اور شرافت نے لوگوں کا دل لوٹ لیا ۔لنڈی پٹی کی عوام کا کہنا ہے ہمیں ایسے ہی لیڈر کا انتظار تھا جسے آج ہمیں اپنے ساتھ پاکرنہایت تسکین و مسرت محسوس کر رہے ہیں ۔سید پور میں راجہ طارق افضل کالس کا عظیم الیشان کارنر میٹننگ سے خطاب ۔

یہ جلسہ ڈاکٹر ملک مظہر حسین اور راجہ مشتاق جرال کی جانب سے پایا تکمیل پہنچایا گیا۔راجہ مشتاق جرال نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر اپنی پوری برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی اور اپنی برادری جانب سے حمایت کا اعلان کر دیا ۔راجہ طارق افضل کالس کاکہنا تھا کہ ن لیگیوں نے الیکشن سے پہلے ہی دھندلی کے پلان شروع کر دیئے ہیں اور اگر انتخابات میں ذرا سی بھی رد و بد ل کی گئی تو ہم بھر پور بائیکاٹ کریں گے،ہمیں الله کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ پاکستان کو لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں لیکن ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں مزید محنت اوردیانت داری سے کام لیتے ہوئے اس ملک پاکستان کو اور بھی منظم اور خوشحال بنانا ہے ،جس کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور ہر کسی کو اپنی ذمہ داریاں باخوبی سرانجام دینا ہوں گی۔

(جاری ہے)

صدر پی ٹی آئی چوآگنج علی شاہ ملک مظہر حسین کی دن رات محنت ہے اور اس وکٹ کو گرانے کیلئے طویل جدوجہد کی گئی ہے اور مظہر حسین کی کوششوں سے مسلم لیگ ن کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی گئی ہے۔ 07-18/--238