جڑانوالہ ،معمولی جھگڑے و رشتہ داری کے تنازعہ پر فائرنگ سے 9بچوں کے محنت باپ سمیت نوجوان قتل

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) معمولی جھگڑے و رشتہ داری کے تنازعہ پر فائرنگ سے 9بچوں کے محنت باپ سمیت نوجوان قتل ، قتل کی ان اندوہناک وارداتوں میں علاقہ میں خوف و ہراس ، لوگ توبہ استغفار کرتے رہے۔ پولیس دونوں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ نواحی گائوں 240گ ب میں وسیم گجر ولد اکرم بعمر 23سال کا ملزمان بہادر علی وغیرہ سے معمولی بات سے جھگڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیش میں آکر بہادر اپنے آتشیں اسلحہ سے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گولیاں لگنے سے وسیم گجر شدید زخمی ہو کر موقع پر چل بسا۔ جبکہ وہاں کھڑے دو افراد آصف ، شہزاد شدید زخمی ہوگئے ۔ علاوہ ازیں نواحی گائوں 632گ ب میں شوکت علی ولد منیر جو کہ 9بچوں کا باپ تھا کا اپنے رشتہ داروں علی رضا، اظہر ، ظفر کے ساتھ رشتہ کا تنازعہ چلا آرہا تھاکہ اسی رنجش پر مذکورہ بالا ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شوکت علی کو قتل کر ڈالا۔ پولیس دونوں وارداتوں پر تاخیر سے پہنچی۔ 07-18/--271