سعودی عرب،سعودائزیشن کے باوجود نجی سکولوں کے 60 فیصد غیر ملکی اساتذہ

پیر 16 جولائی 2018 10:40

سعودی عرب،سعودائزیشن کے باوجود نجی سکولوں کے 60 فیصد غیر ملکی اساتذہ
سعودی عرب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سعودی عرب کیوزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے سعودائزیشن کے موثر مشن کے باوجود نجی سکولوں کے 60 فیصد اساتذہ اب بھی غیر ملکی ہیں۔سعودی عرب اخبار کے مطابق جدہ ایوان صنعت و تجارت میں نجی تعلیم کمیٹی کے سربراہ مالک طالب نے واضح کیا کہ نجی سکولوں میں کثیر تعداد میں غیر ملکی اساتذہ کی موجودگی کا اصل سبب سعودی اساتذہ کا نہ ملنا ہے۔

خاص طور پر سائنسی مضامین پڑھانے کیلئے سعودی اساتذہ نہیں مل رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی طلبہ کے سعودی عرب سے نکلنے کے باوجود نجی سکولوں بہت زیادہ اثر نہیں پڑھا۔ 10 فیصد تک ہی غیر ملکی طلبہ نے مملکت کو خیرباد کہا۔ ایوان تجارت کے عہدیدار نے بتایا کہ انٹرنیشنل سکول زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے یہاں 30 فیصد سے زیادہ طلبہ رخصت ہوگئے ہیں۔

جدہ ایوان تجارت میں نجی تعلیم کی کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ طلبہ کے نجی سکولوں میں سعودیوں کا تناسب 40 فیصد کیقریب ہے جبکہ طالبات کے سکولوں میں سعودائزیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرائے کی عمارتوں میں قائم نجی سکولوں کو کئی بار مہلت دی جاچکی ہے انہیں پہلی فرصت میں اصلاح حال اور ملکیتی عمارتوں میں سکول کھولنے کی تنبیہ کی جاچکی ہے۔ اب یہ مہلت ختم ہوچکی ہے اس طرح کے سکول بھی اب بند کر دیئے جائیں گے۔