فلپائن،کیمونسٹ باغیوں سے جھڑپ، 3فوجی اہلکار جاں بحق

پیر 16 جولائی 2018 14:25

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) فلپائنی فوج کے باغیوں سے جھڑپ کے دوران 3اہلکار ہلاک ہو گئے،۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلپائنی فوج کے مطابق کمیونسٹ باغیوں نے ایک جھڑپ کے دوران تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ لڑائی دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع صوبے مانٹین کے شہر بیسا میں فوج اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان ہوئی۔

(جاری ہے)

فوج کے بیان کے مطابق اتوار کی شام تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔ اسی علاقے میں ہفتے کے روز بھی کمیونسٹ باغیوں کے ساتھ گشت پر مامور فوجیوں کی جھڑپ رپورٹ کی گئی تھی۔ فلپائنی فوج کی کوشش ہے کہ وہ بیسا کے قصبے کو کمیونسٹ باغیوں کی سرگرمیوں سے صاف کر دے۔ فلپائنی فوج کے ساتھ کمیونسٹ باغی سن 1960 سے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :