شاہی سید کی دا و د خان اچکزئی پر فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

ملک بھر ہم لوگ ہی کیوں نشانے پر ہیں،الیکشن سے چند روز اس قسم کے واقعات بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید کا بیان

پیر جولائی 14:34

شاہی سید  کی دا و د خان اچکزئی پر فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے قلعہ عبداللہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق سینیٹر داود خان اچکزئی کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر ہم لوگ ہی کیوں نشانے پر ہیں،،الیکشن سے چند روز اس قسم کے واقعات بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

شاہی سید نے کہا ذمہ داران کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا داد خان اچکزئی کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔