بھارت کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ میں دبائو نہیں لیں گے، سیریز جیتنے کیلئے پر جوش ہیں، مورگن

پیر 16 جولائی 2018 17:40

بھارت کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ میں دبائو نہیں لیں گے، سیریز جیتنے ..
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایوان مورگن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ میں دبائو نہیں لیں گے، کھلاڑی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میچ میں (آج) منگل کو آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور وہ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، حریف ٹیم فیصلہ کن ون ڈے جیت کر سیریز جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی اسلئے کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہیں، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنا ٹیم کی بڑی کامیابی ہو گی، فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں باہمی سیریز کھیلنا پسند نہیں کرتا، سہ ملکی سیریز اور مقابلے کے میچز کھیلنا میرے لئے زیادہ اہم ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں، بھارت کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میں بھی میرا پلان مختلف نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :