مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما طلعت احمد لون کی رہائش گاہ پرپارٹی کارکنوں کا ہنگامی اجلاس

الیکشن مہم کے ھوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 19:04

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی ‘سماجی رہنما طلعت احمد لون کی رہائش گاہ دھلے گوجرانوالہ میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حلقہ کے ممتاز مسلم لیگی سرگرم رکن طلحہ لون منعقد ہوا جس میں حلقہ کے پارٹی کارکنوں کی بھاری تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر نصیر مغل ‘رائیس انصاری ‘احمد گجر ‘حاجی شبیر ‘راشد گجر ‘تنویر مغل ‘رانا مقبول ‘منور انصاری ‘حاجی امجد چوہان ‘ملک افتخار ‘ملک شہباز ‘ابوبکر لون ‘شہباز لون ‘سرفراز مغل و دیگر بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر لیگی امیدواران قومی ‘صوبائی اسمبلی سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم این اے 82 جبکہ صوبائی حلقہ 57 کے امیدوار محمد اشرف انصاری ‘حلقہ پی پی 56 کے امیدوار فخر گوجرانوالہ توفیق احمد بٹ سمیت دیگر لیگی امیدواران کی مکمل حمایت بلکہ بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ حلقہ کے سرگرم پارٹی رکن طلحہ لون نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ یہ ایک بار پھر ثابت ہو جائے شہر گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہی نہیں بلکہ لیگی پرستاروں کا شہر ہے شہر گوجرانوالہ ہر الیکشن کے موقعہ پر ہمیشہ کامیابی حاصل کرتا چلا آ رہا ہے اور یہ روایت ہمیشہ سے جاری ہے اس بار پہلے سے بھی زیادہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی ۔