پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

پیر 16 جولائی 2018 19:28

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ یونیورسٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس پیر کو ہوا۔ اجلاس میں بورڈ ارکان کو مختلف جاری منصوبوں، اکیڈمک ڈسپلنز، ڈھانچہ جاتی بہتری اور بجٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے یونیورسٹی کی جانب سے تعلیم اور وقار، تحقیق و مہارت جیسی اقدار کے ذریعے طلباء کی تربیت کے حوالہ سے کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے یونیورسٹی کے سٹرٹیجک وژن اور مشن سے ہم آہنگ تعلیمی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ بورڈ آف گورنرز نے یونیورسٹی کے نئے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) محمد شفیق کو خوش آمدید کہا اور تعلیم و تحقیق میں ان کے وژن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :