یورپی یونین اور چین کے سالانہ سمٹ کا آغاز

اجلاس میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان

پیر 16 جولائی 2018 22:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) یورپی یونین اور چین کے رہنمائوں کی سالانہ سمٹ شروع ہو گئی، اجلاس میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین اور چین کے رہنمائوں کی سالانہ سمٹ آج پیر سے چینی دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گئی ہے۔ اس میٹنگ میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کی اس بیسویں سمٹ میں چینی وفد کی قیادت وزیراعظم لی کیچیانگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اس اہم سربراہی اجلاس میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر بھی شریک ہیں۔ اس سمٹ میں فریقین خاص طور پر اپنی توجہ تجارتی امور پر مرکوز رکھیں گے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات کے لیے ممکنہ تجاویز پر بھی بات کی جائے گی۔ چین یورپی یونین کا دوسرا بڑا تجارتی ساتھی ہے۔