25 جولائی کا دن عوام کا دن ہوگا،آذاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جاوید میمن

منگل 17 جولائی 2018 00:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سکھرکے حلقہ پی ایس 24 کے آزاد امیدوار حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا دن عوام کا دن ہوگا، سکھر کی عوام اب جاگ گئی ہے وہ اپنے بچوں کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعدیہ کمپلیکس ، شیخ شہین روڈ، میرانی محلہ نمائش گرائونڈ، گردوالا چوک، اقلیتی برادری کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اشفاق بھٹی، دوا خان، شعبان میرانی اور ڈاکٹر سعید اعوان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے 25جو لائی کو درست فیصلہ نہیں کیا تو عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے ، اس موقع پر ڈاڈو ابڑو، لطیف ڈنو میرانی، اسلام نور، ایڈووکیٹ امداد جھنڈیر، حاجی محمد علی، غلام اکبر، عبدالقادر، محمد سلیمان میمن، ممتاز میرانی، نور محمد میرانی، نجم میرانی، اللہ وسایو ماکو، وقاص احمد، محمد اسلم، وارث، و دیگر بھی موجود تھے۔