سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کل ہو گا

منگل 17 جولائی 2018 14:21

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد عتیق شیخ کریںگے ۔اجلاس میں کمیٹی کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) کی کارکردگی اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔