Live Updates

عمران خان کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،ظاہر شاہ طورو

منگل 17 جولائی 2018 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے پی کے 52 کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ مردان میں عمران خان کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں عمران خان کے کامیاب جلسے پر پی ٹی ائی کے ورکرز اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تحریک انصاف کے نوجوانوں کے جنون نے مخالفین کے اوسا خطا کردئیے ہیں 25 جولائی کو پورے ملک میں پی ٹی ا ئی کی جیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاو غلہ ڈھیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد رنگ لائی ہے ا ج پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مضبوط سیاسی پارٹی ہے اور ووٹ صرف غریب عوام کے پاس ہے جبکہ خان خوانین انکو گمراہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے پانچ سالہ دور میں اپنے منشور اور وعدوں کے مطابق عوام کی خدمت کی ہی- تعلیم، صحت کے شعبوں کو ترجیح دی اور 25 جولائی کو کامیابی حاصل کرکے اگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات