سجاول ضلع میں نئے ایس پی اور نئے ایس ایچ اوز کی تقرری کے بعد پولیس کارروئیوں میں تیزی

میرپوربٹھورو پولیس نے جاتی چوک کے علاقے میں گھٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے کاسامان اور گھٹکے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیا

منگل 17 جولائی 2018 23:16

سجاول ضلع میں نئے ایس پی اور نئے ایس ایچ اوز کی تقرری کے بعد پولیس کارروئیوں ..
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سجاول ضلع میں نئے ایس پی اور نئے ایس ایچ اوز کی تقرری کے بعد پولیس کارروئیوں میں تیزی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میرپوربٹھورو پولیس نے جاتی چوک کے علاقے میں گھٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے کاسامان اور گھٹکے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیاجبکہ دوملزمان کے خلاف گھٹکے اور چرس کامقدمہ درج کرلیاگیا، میرپوربٹھورو میں کچی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مارکر ایک ہزار لیٹر کچی شراب برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ چارملزمان کے خلاف کچی شراب اور دوکلوچرس برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا، علاوہ ازیں دیگر دو افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کچی شراب برآمد کرلی گئی ، سجاول میں پولیس نے دو افراد کو جوئے کے الزام میں گرفتارکرکے مقدمہ قائم کرلیا۔

متعلقہ عنوان :