آرٹی او ملتان میں ایمنسٹی سکیم کے بارے میں سیمینارکل منعقد ہوگا

منگل 17 جولائی 2018 23:18

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کامیاب کرنے اور اس سے زیا دہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے کل 19جولائی کو ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان آڈیٹوریم میں ایک سیمینار منعقد کیاجارہاہے،سیمینار میںآر ٹی او بہاولپور اور آرٹی او ساہیوال کے چیف کمشنرز سمیت سکیم سے متعلقہ دیگر افسران کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت آرٹی اوملتان کے چیف کمشنر ان لینڈ عابد رضا بودلہ کریں گے ، سیمینار میں تینوں آرٹی اوز کی حدود میں موجود انجمن تاجران ،چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ،سی این جی ایسوسی ایشنز ،سمال ٹریڈرز، ہول سیل میڈیسن ، مختلف ایسوسی ایشنز ،کلاتھ مارکیٹس ایسوسی ایشنز اور ٹیکس بارز ایسوسی ایشنز کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :