ریاض: دُنیا ابھی انسان دوست لوگوں سے خالی نہیں ہوئی
علی الغامدی سات ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں
محمد عرفان بدھ 18 جولائی 2018 11:53
(جاری ہے)
وہ افریقی براعظم کے مختلف ممالک میں گھُوم پھر کریتیم بچوں کی تلاش کرتے ہیں پھر اُن کی کفالت کا ذمہ اپنے سر لے لیتے ہیں ۔
گزشتہ سترہ سالوں سے اپنے انسانیت پرست مِشن پر گامزن الغامدی اب تک سات ہزار یتیموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ کر اُن پال پوس رہے ہیں۔ یتیموں کو رہائش ‘ تعلیم اور کھانا پہنچانے کی غرض سے انہوں نے اکیس یتیم خانے قائم کر رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ دو ہزار انتہائی نادار اور مفلس خاندانوں کی کفالت بھی کر رہے ہیں۔ الغامدی کو یتیموں اور ناداروں کا سہارا اور سرپرست بننے کے باعث ’’بابائے الایتام‘ کے نام سے پُکارا جاتا ہے۔ وہ اپنے مقدس مِشن کو جاری و ساری رکھنے کے لیے ہر چار سال بعد بینک سے قرضہ لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں اُن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اُتنا قرضہ لیا جائے جتنا وہ آسانی سے ادا کر سکیں۔ الغامدی کے نئے پراجیکٹ میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر دُور سیایا شہر میں زمین خرید کر ایک جامع مسجد‘ عربی زبان کی سکھلائی کا مدرسہ اور میتوں کی تجہیز و تکفین کا مرکز قائم کرنا ہے۔ تاہم اُنہیں یہ شکایت ہے کہ وہ سعودی و غیر سعودی اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے اُنہیں اس انتہائی نیک کام میں مالی تعاون کے لیے ترغیب دیتے ہیں مگر اُنہیں کچھ زیادہ مثبت ردِعمل نہیں مِلتا۔ اس لیے وہ کسی امداد کی توقع کے بغیر ہی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.